پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ، پاکستان آرمی اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ برابر

13ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں اور اسی طرح دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔جمعرات کوہماکلب اسلام اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئین خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button