پاکستان کو میری ٹائم پاور بنانے کے لئے پر عزم ہیں، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نےکہا ہے کہ پاکستان کو میری ٹائم پاور بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

علی زیدی سے اسلام آباد میں نیدرلینڈ کے سفیر واؤٹر پلمپ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران بحری شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان قریبی رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر علی زیدی نے بلیو اکانومی کے لیے اپنے وژن سے سفیر کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کو میری ٹائم پاور بنانے کے لیے پر عزم ہیں، پاکستان نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔سیکریٹری میری ٹائم رضوان احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

four × three =

Back to top button