پاکپتن: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے

شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات اب تک تھم نہ سکے۔زیادتی کا ایک اور واقعہ تھانہ فرید نگر کے علاقہ بستی اسلم نوئی میں پیش آیا جہاں گھر میں پانی کی وائرنگ سہی کرنے کے لیے آئے پلمبر نے کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کر ڈالی۔پولیس ذرائع کے مطابق اہلخانہ کام کاج میں مصروف ہوئے تو درندہ صفت ملزم 7 سالہ بچے کو چھت پر لے گیا، بچے کی چیخ و پکار پر اہل خانہ آگئے اور ملزم موقع سے بھاگ نکلا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ فرید نگر پولیس نے والد میں مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری نہ ہو سکی ہے۔

 

 

Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button