
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے لاہور میں پچ تیار کرنے کے لیے غیر ملکی ایکپسرٹ بلالیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا جس پر نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں ناقص پچ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے اولپنڈی اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا اور راولپنڈی اسٹیڈیم کو مانیٹرنگ لسٹ پر ڈال دیا۔یہ بھی پڑھیں؛ آئی سی سی کا پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر سخت ایکشندوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے قبل ہمارے تمام فاسٹ بولر ان فٹ ہوگئے تھے اور عابد علی کی غیر موجودگی میں نیا اوپننگ پیئر میدان میں اتارا گیا جس کے باعث نسبتاً کمزور وکٹ تیار کی گئی۔پی سی بی نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی پچ تیاری کیلیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ ٹیسٹ کی وکٹ کیلئے غیر ملکی ایکسپرٹ بلا لیا۔پی سی بی نے ایم سی جی طرز کی پچ کیلئے آئی سی سی اکیڈمی کے ایکسپرٹ عالمی شہرت یافتہ پچ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی خدمات حاصل کرلیں۔یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ تیار کرنے والی انتظامیہ پر برس پڑےواضح رہے پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ 21 مارچ کو لاہور میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو آخری روز 314 رنز بنانے ہوں گے جب کہ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 8 وکٹیں درکار ہیں۔ Adsence Ads 300X250