پاک امریکا کے تعلقات میں بہتری آنےلگی، امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور بائیڈن انتظامیہ نےپی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کا فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امور پر گفتگو ہوئی۔واشنگٹن میں جیو نیوز کو انٹرویو میں سلمان صوفی نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لیے پروازیں بحال کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان اس مقصد کے لیے ایف اے اے کو انسپیکشن کی دعوت بھی دے گا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three + four =

Back to top button