پاک بنگلادیش سیریز:پہلا ٹی20انٹرنیشنل 19نومبر کوکھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ٹی20 ورلڈکپ کے فوری خاتمے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی سےبنگلادیش روانہ ہوچکی ہے جبکہ سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔قومی ٹیم دورہ بنگلادیش میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لےگی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں شیڈول ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف سیریز کےلیے 50 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پر ہی فینز ٹکٹس خرید سکیں گے۔بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلانبنگلادیشن کیخلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس میں امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ یاسر شاہ، حارث رؤف، عمران بٹ اور شاہنواز دھانی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × 5 =

Back to top button