پشاور میں حساس ادارے کا اہلکار شہید

پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہل کار کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھات لگا کر اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، حملے میں ایک اور اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔شہید اہل کار کی شناخت نجیب کے نام سے کی گئی ہے، جب کہ شدید زخمی دوسرے اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جنید بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

15 − twelve =

Back to top button