
ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران پشاور میں کمرشل پلازوں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 پلازوں کو سیل کردیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں پلازوں کو سیل کر کے قبضہ ڈپٹی کمشنر کے حوالے کر دیا، صرافہ مارکیٹ میں 193 دکانوں پر مشتمل سونا ٹاور کو 12 کروڑ 70 لاکھ روپے ٹیکس نا دینے پر سیل کیا گیا ہے۔خواجہ حماد الرحمان نے کہا کہ سونے ٹاور کی مالیت 2 ارب 74 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے، صرافہ بازار میں 21 دکانوں پر مشتمل سیف الرحمان پلازہ کو 33 لاکھ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق سیف الرحمان پلازہ کی کل مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ Square Adsence 300X250