پلے اسٹیشن کا نئے گیمز تک مفت رسائی دینے کا اعلان

اگرآپ گیمنگ کنسول پرویڈیوگیمزکھیلنے کے دلدادہ ہیں توپھرآئندہ ماہ پلے اسٹیشن پرمفت گیمزکھیلنےکےلیےتیار ہوجائیں۔

سونی کارپوریشن کی جانب سے شائع ہونے والے بلاگ میں پلے اسٹیشن کے لیے جاری کیے گئے مفت گیم کی فہرست شایع کردی گئی ہے۔پلے اسٹیشن پلس کے کھلاڑی آئندہ ماہ تین گیمزسے مفت میں لطف اندوزہوسکیں گے۔ یہ تینوں گیمزٹائٹلزپلے اسٹیشن 4 کے کھلاڑیوں کے لیے دست یاب ہوں گے، جب کہ ان میں سے ایک گیم پلے اسٹیشن 5 کے سسکرائبرزکے لیے مفت دست یاب ہوگا۔یہ بھی پڑھیں: موبائل گیم بیٹل گراؤنڈ نے چیٹنگ پر لاکھوں اکاؤنٹ بند کردیےکھلاڑی پلے اسٹیشن پلس کے ان ٹائٹلزکو5 اپریل سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ سونی کی جنب سے جن گیمزتک مفت رسائی دی جائے گی ان میں ہڈ: آؤٹ لاز اینڈ لیجنڈز، اسپنج بوب اسکوائر،پینٹس: بیٹل فار بکنی باٹم-ری ہائیڈریٹڈ اور سلے دی اسپائر شامل ہیں۔مزید پڑھیں: دنیا کا مقبول ترین گیم مفت کھیلیں مگر کیسے؟واضح رہے کہ سونی اپنے پلے اسٹیشن صارفین کے لیے ہرماہ کچھ گیمزتک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔سونی کی جانب سے رواں ماہ کےآغازمیں چارگیمزتک مفت رسائی دی گئی تھی جن میں تین ٹائٹلز پلے اسٹیشن 4 اور ایک گیم پلے اسٹیشن 5 کے صارفین کے لیے دیا گیا تھا۔کھلاڑیوں کوجن گیمزتک مفت رسائی دی گئی تھی ان میں’ گھوسٹ آف توشیما: لیجنڈز‘،’ آرک: سروائیول ایوالوڈ‘،’ گھوسٹ رنر‘ اور’ ٹیم سونک ریسنگ‘ شامل تھے۔جب کہ فروری میں کھلاڑیوں کوتین ٹائٹلز’ ای اے اسپورٹ یو ایف سی 4‘،’ٹنی ٹیناز اسالٹ آن ڈریگن کیپ: اے ونڈر لینڈزون شوٹ ایڈوینچر‘ اور’ پلینیٹ کوسٹر‘ تک مفت رسائی فراہم کی گئی تھی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

14 + 9 =

Back to top button