پلے اسٹیشن کا گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان

سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور5 صارفین کے لیے اسپرنگ سیل کا آغازکردیا ہے۔

سونی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پلے اسٹیشن اسپرنگ سیل 2022 کے تحت 450 سے زائد گیمزپر85 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔30 مارچ سے شروع ہونے والی یہ سیل 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ سیل میں گیمز کے ساتھ ساتھ اس کے ایڈ آن پیکس پربھی رعایت فراہم کی جارہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: پلے اسٹیشن کا نئے گیمز تک مفت رسائی دینے کا اعلانتاہم کچھ گیمزایسے ہیں جن پرسیل پروموشن 13 اپریل کوختم ہوجائے گی۔ ان گیمزمیں گھوسٹ آف ٹیشیما، مارویلزاسپائیڈرمین: مائلزموریلز، گاڈ آف وار، کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس کولڈ وارشامل ہیں۔سونی کے آفیشل بلاگ پران تمام گیمزکی فہرست بھی شائع کی گئی ہے جن پرڈسکاؤنٹ لاگوہے۔لسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن 5 کے لیے ہاٹ وہیلس انلیشڈ پر50 فیصد، موٹوجی پی 21 پر70 فیصد اوردی سنکن سٹی پر70 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔پلے اسٹیشن 4 میں ریڈ ڈیڈ ریڈمشن 2 پر60 فیصد، ہورائزون زیروڈاؤن پر50 فیصد، گاڈ آف وارپر40 فیصد، کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وارفیئرپر50 فیصد اورٹیکین 7 پر85 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔جب کہ پلے اسٹیشن 4 اور 5 دونوں کے لیے کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس کولڈ وارپر50 فیصد، گھوسٹ آف ٹیشیما پر25 فیصد، مارویلزاسپائیڈرمین: مائلزموریلزپر33 فیصد، ریزیڈینٹ ایول ولیج پر57 فیصد، واچ ڈاگس: لیجین پر70 اورریک فیسٹ پر50 فیصد رعایت دی جاری ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button