پنجاب حکومت نے حلف اٹھانے والے 34 وزرا کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نےگزشتہ روز حلف اٹھانے والے34 وزراکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشنکے مطابق صوبائی کابینہ میں تین خواتین وزرا بھی ہیں، خواتین وزرا میں صباصادق، ثانیہ عاشق اور عظمیٰ بخاری شامل ہیں۔خیال رہےکہ پنجاب کابینہ نےگزشتہ روزگورنر ہاؤس لاہور حلف اٹھایا تھا،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا تھا۔حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز، ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر، مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیر خانزادہ، بلال اصغر وڑائچ اور فدا حسین وٹو بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہےجس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں آج پیر کے روز تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

four × two =

Back to top button