پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیر داخلہ فیصل آباد نہیں گئے: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے گرفتاریوں سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیر داخلہ فیصل آباد نہیں گئے۔

انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ ’بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی، آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔‘نجی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ جو تعاون نہیں کرے گا، اس کو گرفتار کریں گے۔سنیچر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی اے کے ملک بھر میں قائم زونل دفاتر اور سرکلز کو اپنے دائرہ کار کے تحت تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایف آئی اے کراچی کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اُردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’پی ٹی آئی کو موصول ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع یعنی کمپنیوں اور افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔‘ابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ وہ ایف آئی اے پشاور کے دفتر میں پیش ہوں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

sixteen + 17 =

Back to top button