پنجاب کیخلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم کر کے مشکلات پیدا کی گئیں۔ پنجاب کے خلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔ پنجاب کے عوام کو ان کا حق نہیں لینے دیا گیا۔

۲۰۱۸ میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بردار، پیرنی صاحبہ-منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لئیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven − eight =

Back to top button