پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے لیے بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کو سرکاری و نجی گاڑیوں پر بلیو لائٹس اور ہوٹرز لگانے سے روک دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کے حکم پر مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلے میں درج ہے کہ جوڈیشل افسران کی سرکاری و نجی گاڑیوں پربلیو لائٹس اور ہوٹرز لگانے کا قانونی جواز نہیں،جوڈیشل افسران کی عزت ووقار بلیولائٹس اور ہوٹرز سے کہیں زیادہ ہے۔

مراسلے میں تمام ججزکوفوری طورپراپنی گاڑیوں سےبلیولائٹس اورہوٹرزاتارنے کا حکم دیا گیا۔اس سلسلے میں تمام متعلقہ سیشن ججزکوہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button