پنجاب کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 8 رُکنی کابینہ نے گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سے حلف لیا جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھیں۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں رانا محمد اقبال ، سردار اویس خان لغاری، ملک محمد احمد خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری بلال اصغر اور علی حیدر گیلانی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button