
کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کا کہنا تھا کہ ملزمان ڈکیتی کی دو مختلف مقدمات میں مفرور و مطلوب تھے، ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزم شہزاد تھانہ سرجانی کے مقدمہ الزام نمبر 291/2012 بجرم دفعہ 392/397/34 مفرور و مطلوب تھا جبکہ ملزم عمران تھانہ سرجانی کے مقدمہ الزام نمبر 341/2012 بجرم دفعہ 392/34 مفرور و مطلوب تھا۔ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ Adsence Ads 300X250