پہلی حج پرواز چھ جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی، شیڈول جاری

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پہلی حج پرواز چھ جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

جمعے کو ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔‘انہوں نے بتایا کہ فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں ہے جبکہ عازمین کو موبائل میسج بھی بھیجے گئے ہیں۔ترجمان مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں۔ لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کے لیےحاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کووڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ چھ  لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لیے  حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے ہیں۔سعودی عرب روانگی کے لیے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات چار ہزار 250 روپے عازمین حج کو خود ادا کرنا ہوں گے۔ 

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

twenty − 12 =

Back to top button