پیٹرول مہنگا: ’یہ نہیں کہا تھا قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا‘

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منگل کو پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہیں لگے گا، یہ نہیں کہا تھا کہ قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔‘

منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن ان پر ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں لگایا۔‘چند دن پہلے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ان کی وزارت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔اس بیان کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ روپے کی قدر میں اضافے اور علمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا تاہم پیر کو رات گئے پیٹرولیم منصوعات میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس فیصلے پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل آنے کے ساتھ ساتھ خود حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’اب ڈالر نیچے آ رہا ہے۔ 17 جولائی کے بعد ڈالر کنٹرول سے باہر تھا لیکن ہم نے اسے 239 پر کنٹرول کر لیا۔’مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یکم اگست سے 15 (اگست) تک پاکستانی روپیہ پوری دنیا میں مضبوط کرنسی رہی۔ ہم نے درآمدات روکیں جس سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔‘آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہو چکا ہے، امید ہے اس مہینے آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ ہو جائے گی۔‘سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’ایل این جی خریدنے پر مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو جیل بھیجا گیا۔ ہم نے دنیا کی سستی ترین ایل این جی کے معاہدے کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’عمران خان ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لے گئے تھے۔ ہم نے ملک کو بچایا اور اب اسے اپنے پیروں پر کھڑا کر رہے ہیں۔ ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔‘

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button