
خاتون کا حمل پیٹ کے اندر موجود رحمِ مادر کے بجائے جگر میں ٹہر گیا۔ جس پر سب کو تشویش ہو رہی ہے کہ ایسا کس وجہ سے ہوا۔ کینیڈا میں رہنے والی ایک 33 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ مینیٹوبا، کینیڈا میں چلڈرنز ہاسپٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر مائیکل ناروے نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں اس حوالے سے بتایا جسے اب تک ساٹھ لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ: ” خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی۔ لیکن شدید بیمار تھی اور اندرونی طور پر پیچیدگیوں کا شکار تھی۔
جب ان کا الٹراساونڈ کیا گی تو معلوم ہوا کہ رحمِ مادر میں بچہ موجود نہیں، البتہ پورا ایمبریو جگر میں داخل ہوچکا ہے۔ ان کی جان بچانے کے لیے فوری آپریشن کیا گیا، جس میں جگر سے چپکے ہوئے فیٹس کو نکالا گیا۔ خاتون تو زندہ بچ گئیں۔ البتہ وہ بچہ ضائع ہوگیا۔ ” ڈاکٹر نے مذید بتایا کہ: ” اب تک ایسے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، ایسے حالات میں اگر ماں کو بچا لیا جاتا ہے تو بچے مر جاتے ہیں اور اگر بچے کو بچایا جائے تو ماں کی جان جا سکتی ہے۔ ایسا رحمِ مادر اور جگر دونوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ”
Ectopic being pregnant in THE LIVER ?
Via @grepmeded https://t.co/BCTvNfvgH2pic.twitter.com/ics3lJLvey
— Avraham Z. Cooper, MD (@AvrahamCooperMD) December 13, 2021