
کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہکا کہنا ہے کہ اگلے اولمپک سے پہلے میں 2 سال کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے فخر ارشد ندیم کو ذاتی خرچ سے جرمنی ٹریننگ کے لیے بھجوانے کو تیار ہوں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان کے لیے اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ یہ گولڈ میڈلز جیتتے رہیں ،پاکستان زندہ باد”۔