پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزاد اور غیرجانبدارانہ صحافت کا ساتھ دیا ہے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزاد اور غیرجانبدارانہ صحافت کا ساتھ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے پیکا آرڈینینس کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صدارتی ریفرنس کے زریعے پیکا قانون بنا کر آزادی صحافت پر پابندی لگانے کی ناکام کوشش کی تھی۔سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیکا آرڈینینس کے خاتمے پر تمام صحافی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی آزادی اظہارِ رائے پر بھرپور یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزاد اور غیرجانبدارانہ صحافت کا ساتھ دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 غیر آئینی قرارپیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی ایک بنیادی حق ہے۔ اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کا حق معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حق کو دبانا غیر آئینی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ دیا کہ پیکا ترمیمی آرڈی نینس کا نفاذ غیر آئینی ہے اس لیے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہتک عزت کے قوانین کا جائزہ لے۔پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 سے متعلق محفوظ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ توقع ہے کہ وفاقی حکومت ہتک عزت آرڈیننس 2002 کو مؤثر بنانے کے لیے پارلے منٹ کو مناسب قانون سازی کی تجویز دے گی۔چیف جسٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈی نینس کو آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اور 19-A کی خلاف ورزی میں نافذ کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکریٹری داخلہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کے طرز عمل کی تحقیقات کرے۔ اختیارات کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوا جس نتیجے میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button