پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ای سی میں فیصلہ ہوا تھا کہ بروقت امیدواروں کا چناؤ کرکے انہیں انتخابی مہم شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند اپنی درخواستیں تیس اپریل تک پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر کے نام بھجوائیں۔ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی یا  اسلام آباد سنٹرل سیکریٹریٹ ہاؤس نمبر ایک سٹریٹ 85. جی 6/4  اولڈ ایمبیسی روڈ اسلام آباد بھجوائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم این اے کے لیئے چالیس ہزار روپے اور ایم پی اے کے لئے تیس ہزار روپے کا ڈرافٹ درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے۔ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ 23 اپریل کے بعد متعلقہ کمیٹی اس حوالے سے فیصلے کرے گی اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام فائنل کرے گی۔ مزید پڑھیں2 hours agoآئی ایم ایف پاکستان کے قرض پروگرام کی توسیع پر رضامند، سبسڈیز واپس لینے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے طے شدہ شرائط پوری کرنے کا…

2 hours agoملکی اداروں پر بہتان تراشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گئی ہے، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملکی اداروں پر بہتان تراشی…

3 hours agoآگ لگانے والوں کے اپنے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں،مریم اورنگزیب

مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ آگ لگانے والوں کے اپنے…

3 hours agoشیریں مزاری صاحبہ مفتی بننے کی کوشش نہ کریں، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری صاحبہ مفتی بننے کی…

4 hours agoبھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ، سلطان محمود

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ…

4 hours agoکراچی کے شہری ماہ رمضان میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار

ملک بھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باوجود بجلی کی…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 × one =

Back to top button