پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا امکان

کراچی: تین سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام مئی یا جون میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، اس موقع پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام سی اے اے ہیڈ کوارٹرز سمیت پی آئی اے کا دورہ کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے آپریشن مزید ہموار ہونگے، سعد رفیقذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سی اے اے سمیت پاکستانی ایئرلائن کے فلائٹ سیفٹی معیار کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں سی اے اے کی کامیابی کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی آڈٹ کرنے جلد پاکستان آرہی ہے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے بھی یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحالی کا امکان ہے۔یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر، پی آئی اے کا اہم بیان سامنے آگیاپی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائن کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے مثبت اجلاس رابطے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو یورپ اور برطانوی روٹس پر پروازوں کی بحالی سے اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔ مزید پڑھیں2 minutes agoانٹربینک میں ڈالر پہلی مرتبہ 190روپے کا ہوگیا

پاکستانی روپیہ کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا اور انٹر بینک…

40 minutes agoکراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام بے حال

کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر کے میدانی علاقے شدید گرمی کی…

12 hours agoنیپرا کی حکومت سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے حکومت سے بجلی کی فی…

15 hours agoاشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت ہوا میں اڑا کر ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت ہوا میں اڑا کر…

15 hours agoآئندہ بجٹ کا مقصد مالیاتی استحکام لانا، معیشت کی مجموعی لچک کو بہتر بنانا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ کا مقصد…

16 hours agoسی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کا…

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

nine − 8 =

Back to top button