
شان مسعود نے ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ 83 رنز بنائے (فوٹو: پی ایس ایل)
میچ ملتان سلطانز کے حق میں ختم ہوا تو خوشدل شاہ چار گیندوں پر 18 رنز اور ڈیوڈ ولی بغیر کسی سکور کے وکٹ پر موجود تھے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملی۔زمان خان، سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویزے کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔سنیچر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کے اوپنرز فخرزمان اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ فخرزمان نے 35 گیندوں پر 76 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جو دو چھکوں اور 11 چوکوں پر مشتمل تھی۔ وہ احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔مزید پڑھیںپی ایس ایل7: ’بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا‘کنگز کے حصے میں تنقید، رضوان نے دل جیت لیےانڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 119 رنز سے شکستNode ID: 639716عبداللہ شفیق 22 گیندوں پر 24 رنز بنا سکے، جس میں تین چوکے شامل تھے، ان کی وکٹ عمران طاہر کے حصے میں آئی۔کامران غلام 31 گیندوں پر 43 اور راشد خان نے چار گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے 16، بین ڈنک نے نو اور ڈیوڈ ویزے نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔مقررہ 20 اوورز میں قلندرز نے 206 رنز بنائے تو یہ پی ایس ایل سیون کا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل قرار دیا۔