
پی ایس ایل سیزن سیون شروع ہونے سے پہلے ہی کئی اہم کھلاڑی کو عالمی وبا کا شکار ہوگئے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
پی ایس ایل سیزن سیون کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چھ بجے سے شروع ہوگا۔پی ایس ایل سے قبل ہی اس پر کالے بادل منڈلانے لگے ہیں کئی کھلاڑی جس میں پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور غیر ملکی کھلاڑی جارڈن تھامپسن، ارشد اقبال اور حیدرعلی شامل ہیں۔[adsforwp id=”353700″]یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کے عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن بھی کورونا کا شکار عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن آج کے ہونے والے میچ میں شامل نہیں ہوں گے، جبکہ اس سے قبل کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر انجری کے باعث آج میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے کپتان سمیت مزید 2 کھلاڑی کورونا کا شکاردوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوئی ہے ان کے کپتان وہاب ریاض سمیت ٹیم کے اہم بلے باز و وکٹ کیپر کامران اکمل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اس سے قبل عمان لیجنڈز لیگ سے واپسی پر کامران اکمل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جبکہ ارشد اقبال بھی وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب کورونا کو شکست دینے کے بعد انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔یہ بھی پرھیں: پی ایس ایل 7 پر کالے بادل منڈلانے لگےواضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان تاثیر نے کہا تھا کہ اگر کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنی تیاری کرسکتے تھے وہ ہم نے کرلی ہے لیکن اگر پھر بھی کورونا زیادہ پھیلنے لگا تو لیگ کو ملتوی کردیا جائے گا اور ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے، اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ساڑھے چھ بجے شروع ہوگی۔پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کا ٹاس ساڑھے سات بجے ہوگا اور میچ آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔ Square Adsence 300X250