پی ایس ایل 7، سلطانز نے زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے زازئی نے 43 جب کہ حیدر علی نے 21 رنز بنائے۔ سلطانز کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پشاور کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

Zalmi gained the toss and selected to area. Multan batting first. Score kya hoga? l l #PZvMS pic.twitter.com/V7n9fTSNrL

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022

ملتان سلطانز کے بیٹرز نے زلمی کے بولرز کی خوب پٹائی لگائی، رضوان نے 82 اور ٹم ڈیوڈ نے 57 رنز بنائے۔

دوسری طرف ملتان سلطانز نے آج کے میچ کے 3 تبدیلیاں کی گئیں، رائیلی روسو، رومان رئیس اور ڈیوڈ ویلی کی جگہپی ایس ایل7،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57رنز سے شکست دی

محمد رضوان نے 82اورٹم ڈیوڈ نے 51رنز بنائے

شان مسعود 35،صہیب مقصود25اورخوشدل شال نے 21رنز بنائے

شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3،3وکٹیں حاصل کیں

ملتان سلطانزنے 223 رنزکاہدف دیاتھا

پشاور زلمی 8 وکٹ کےنقصان پر 165 رنز بناسکی

اوپنر حضرت اللہ زازئی 43 ،کامران اکمل نے 10رنزبنائے

حیدر علی 24 اور شعیب ملک 11 رنز بنا سکے جونسن چارلس، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز ڈہانی کو شامل کیا گیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر اور سلمان ارشاد میدان میں اترے۔

دوسری طرف ملتان سلطانز کی حتمی الیون میں شان مسعود، محمد رضوان، صہیب مقصود، جونسن چارلس، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، شاہنواز ڈہانی اور بلیسنگ موزاربانی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

20 + 5 =

Back to top button