پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل سیزن 7 کا گیارہواں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پشاور زلمی ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں انہیں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔

کراچی کنگز بھی ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی کراچی کنگز کا سب سے آخری چھٹا نمبر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ten − five =

Back to top button