پی ایس ایل 7؛ لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی کو جیت کیلیے 205 رنز کاہدف

پی ایس ایل 7 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پاور پلے میں مخالف ٹیم کو کوئی وکٹ نہیں لینے دی تاہم عبداللہ شفیق 27 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔Fakhar producing these photographs prefer it’s no massive deal 🤷🏻‍♂️#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/lFdzCt8RlA

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022

جس کے بعد کامران غلام بیٹنگ کے لیے آئے اور پہلے شاہد آفریدی اور پھر افتخار احمد کو زبردست چھکے رسید کیے تاہم افتخار احمد کی اگلی ہی گیند پر جیمز ونز نے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا، وہ 13 گیندوں پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔You’re a wizard, Harry ⚡️#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/V5J8c3Kcgg

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022

دوسری جانب فخرزمان نے اپنی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کی ، وہ 45 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 3 ہی چوکے شامل تھے۔🤩🤩🤩#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/8FOapDNi1d

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022

محمد حفیظ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے اور صرف 8 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ فل سالٹ بھی 8 ہی رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ البتہ یری بروک نے جارحانہ اننگز کھیلی اور وہ 17 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ  ڈیوڈ ویزے نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔[email protected]_Wiese has the final phrase. #HBLPSL7 I #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/iSbZRqluvW

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر نے 2 ، افتخار احمد اور لوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔Karachi crowd, rulao homosexual kya 😢

Love the ambiance tonight. #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/JfXOEtAwLC

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022

لاہور قلندرز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ بین ڈکیٹ ، عبدل بنگلزئی اور سہیل تنویر کی جگہ جیسن روئے ، غلام مدثر ، لیوک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔Quetta received the toss and selected to bowl! What are your predictions these squads? #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/n2z7uaDl82

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان اب تک 12 میچز کھیلیں گئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے 6،6 میچز جیتیں ہیں۔

https://twitter.com/thePSLt20/standing/1490661956205924357

Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

4 × four =

Back to top button