
پی ایس ایل 7 کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلیے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حضرت اللہ زازائی اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا ، کامران اکمل 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔حضرت اللہ زازئی نے 274 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جس کے بعد حیدر علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔آل راؤنڈر شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم ان کے ساتھ موجود بین کٹنگ نے 24 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شعیب ملک 28 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ عامر یامین کے حصے میں آئی۔کراچی کنگز نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں اور پشاور زلمی نے ٹیم میں ایک تبدیلیں کی ہے۔کراچی کنگز کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، آئن کاک بین ، محمد نبی ، صاحبزادہ فرحان ، لیوس گریگری، عماد وسیم ، عامر یامین ، عمید آصف، طحہٰ خان اور عمران جونیئر شامل ہیں۔پشاور زلمی وہاب ریاض کی قیادت میں حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل ، حیدر علی، حسین طلعت ، شعیب ملک ، ردرفورڈ ، بین کٹنگ، سلمان ارشاد، عثمان قادر اور محمد عمر پر مشتمل ہے۔
https://twitter.com/thePSLt20/standing/1489602931032670208
پی ایس ایل 7 میں آج چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے آگاہی کے لیے پنک ڈے منایا جارہا ہے جس کے تحت تمام کھلاڑی پنک کلر کی کیپ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔#PinkDay caps 🌸#HBLPSL7 l #LevelHai l #KKvPZ pic.twitter.com/h4Ie8uNir3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 4, 2022
Square Adsence 300X250