پی ایس ایل7:جنوبی افریقی بورڈ نےکرکٹرز کوشرکت سےروک دیا

جنوبی افریقی بورڈ نے دورہ بھارت اور ڈومیسٹک کرکٹ کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن میں شرکت سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ آج ہوگی تاہم جنوبی افریقی کرکٹرز کو بلانے کی غرض سے منی ڈرافٹ کو ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فرنچائزز آج ہونے والے منی ڈرافٹ میں پروٹیز کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرسکیں گی۔گزشتہ روز ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 7 کی منی ڈرافٹنگ کل شام 5 بجے ورچوئل ہوگی، جس میں تمام فرنچائزز 2،2 کھلاڑیوں کو منتخب کرکے 20 رکنی اسکواڈ مکمل کرینگی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے جن کرکٹرز کو پی ایس ایل کی منی ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا تھا ان میں ڈیوڈ ملر، کوئنٹن ڈی کوک، تبریز شمسی، راسی وین ڈیر ڈوسن شامل تھے۔پی ایس ایل7:منی ڈرافٹنگ کل تک کیلئے ملتویواضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف 19 جنوری سے 23 جنوری تک 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ماہ کے 27 سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کے لیے خود کو غیر دستیاب رکھنے کو کہا گیا ہے۔پی ایس ایل7:ملر،انگرم،لیوک رائٹ منی ڈرافٹنگ کاحصہ ہونگےدوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button