پی ایس ایل7: قلندرز کا گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیدیا۔قلندرز کے دونوں اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ فخر نے 45 بالز پر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور غلام مدثر کے بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ 27 بالز پر32 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ اسی طرح کامران غلام اور محمد حفیظ بالترتیب 19، 8 اسکور کرکے چلتے بنے۔پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق کراچی میں لیگ کا آخری میچ ہے جبکہ دیگر مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ساتھ حاصل ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جن کا ساتھ مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ دیں گے۔پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق کراچی میں لیگ کا آخری میچ ہے جبکہ دیگر مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ساتھ حاصل ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جن کا ساتھ مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ دیں گے۔لاہور قلندرزکپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، بین ڈنک، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، راشد خان، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے اور کامران غلامکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکپتان سرفراز احمد، جیمز ونس، جیسن رائے، احسن علی، بین ڈکیٹ، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، نسیم شاہ اور عبدالواحد بنگلزئیواضح رہے کہ دونوں ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں، قلندرز 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two × 1 =

Back to top button