پی سی بی،بی او جی نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے منصوبوں کی منظوری دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے بورڈ آف گورنرز نے ملک یں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پاتھ ویز جونیئر کنٹریکٹ اورپاتھ ویز کرکٹ فاؤنڈیشن منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کے تحت پی سی بی انڈر 11، 14، 16 اور 19 سال کے باصلاحیت 100 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیگا، کھلاڑیوں کو ماہوار 30 ہزار روپے وظیفہ اور سو فیصد تعلیمی اسکالرشپ حاصل ہوگی،نوجوانوںکیلئے انتہائی قابل غیرملکی کوچز کو تعینات کیا جائیگا جو کھلاڑیوں کی تربیت کے علاوہ انہیں اکتوبر 2022 میں شیڈول انڈر 19 پی ایس ایل کیلئے بھی تیار کریں گے۔بی او جی نے آئندہ سال مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے پی سی بی کو کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 67واں اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں پاتھ ویز کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی کے 2 نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ اور طویل مدتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کریں،ہمیں امید ہے کہ یہ جونیئر کنٹریکٹ اور کرکٹ فاؤنڈیشن کے منصوبے ملک کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کے دھارے میں لانے کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں سمیت آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہم ایسے کھلاڑی تلاش کرسکتے ہیں جو مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔بی او جی نے 3822 کلب کی سکروٹنی کے عمل کی منظوری دی، ان کلبز نے کلب کرکٹ کی پہلی رجسٹریشن کے عمل میں شرکت کی تھی۔علاوہ ازیں، بی او جی نے شق 4.1 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔بی او جی نے قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سراہا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں ایک پراثر شخصیت بن چکے ہیں،انہوں نے ثقلین مشتاق کی پرسکون شخصیت، میتھو ہیڈن اور ویرنن فیلنڈر کی گلوبل ایونٹ میں کارکردگی کی تعریف کی ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ  پاکستان سپر لیگ 2023 سے پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، اس سے پہلے ویسٹ انڈیز آئی سی سی مینز ون ڈے سپر لیگ کے میچز مکمل کرنے جون 2022 میں بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔بی او جی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں 60 اضافی کمرے بنانے کی  بھیمنظوری دے دی ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button