
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے ’قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کا رینویشن، دیکھ بھال کیلئے اسپانسر کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اب معمر قذافی کے نام سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے اور ذوالفقار علی بھٹو کا رکھا نام تبدیلی ہوگا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپانسر کمپنی لفظ ’’قذافی‘‘ کی جگہ اسٹیڈیم کا نیا نام رکھے گی جب کہ ناموں کی تبدیلی خالصاً مالی فائدے اور اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہیں۔خیال رہے قدافی اسٹیڈیم کا اصل نام لاہور اسٹیڈیم تھا جو 1959 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن 1974 میں جب قذافی نے لاہور کا دورہ کیا تو انہوں نے تنظیم اسلامی کانفرنس میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول حق میں تقریر کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور اسٹیٹیم کا نام لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے نام سے منسوب کیا تھا جو اب تبدیل ہوگا۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے علاوہ دیگر اسٹیڈیمز کے پرانے نام کمرشل کمپنیوں کو رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے YouGov کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ہمارے اسٹیڈیمز کے برانڈ کی مالیت کتنی ہے جب کہ پی سی بی نے اب تبدیلی صرف اسٹیڈیمز کو برانڈ بنانے اور کمرشل ازم بڑھانے کیلئے فیصلہ کیا ہے۔ Adsence Ads 300X250