
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 1992 کی سالگرہ بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 مارچ کی مناسبت سے ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رکھی جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین شائقین کرکٹ ٹرافی کے ہمراہ سیلفیز اور تصاویر بنواسکیں گے۔ورلڈکپ 1992 کی ٹرافی کل پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی جائے گی۔پی سی بی کل ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو بھی جاری کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ Adsence Ads 300X250