پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے پر مختلف تجاویز پر غور ہوگا جبکہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ مزید شہروں میں جلسوں کے متعلق وزیراعظم سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اجلاس بھی کل ہوگا۔ Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button