پی ٹی آئی کا بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے پنجاب اور خيبرپختونخوا ميں پاور شوز کا اعلان کرديا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسوں کے پلان کی منظوری ديدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سينٹرل ايگزيکٹو کميٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وفاقی وراء اسد عمر،  فواد چوہدری، شیریں مزاری اور مراد سعید سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور عمر امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن سے نااہلی، اپوزيشن کے لانگ مارچ اور سياسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نےسی ای سی کمیٹی کو بطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز بھی جاری کردیں۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی بہترآپشن نہیں ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پرٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی تنظیمی ڈھانچہ منظم کیاجائے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزيراعظم عمران خان نے عوامی رابطے کا فيصلہ کيا ہے، وزيراعظم خیبرپختونخوا، پنجاب اوربلوچستان ميں عوامی اجتماعات سےخطاب کرينگے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب ميں بھی لوکل باڈيز اليکشن ہونے جارہے ہيں، جلوسوں میں عوام کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کيا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزيراعظم  9فروری کو فيصل آباد کا دورہ کرکے صحت کارڈ کا اجراء کريں گے۔ وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ نہ ہميں عدم اعتماد،نہ لانگ مارچ نہ انکے استعفوں کا خوف ہے بلکہ اپوزیشن والوں کو ان کے احتساب کا خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے3سالوں ميں اتحاديوں کواچھی طرح ليکر چلے ہيں، اتحادی جماعتيں آزاد ہیں جس سے چاہے مليں۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لوٹ کھسوٹ کا ٹولہ تيتربٹير کے ناشتے کررہا ہے، ان کو قومی سلامتی کے آگے ذاتی سلامتی کو اہميت نہيں دينی چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ سی پيک پر سب سے زيادہ کام عمران خان کے دور حکومت ميں ہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eleven − 10 =

Back to top button