پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ، دیگر شہروں میں بڑی سکرینیں نصب

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سنیچر کو اسلام آباد میں مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج اور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔ عمران خان راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرے گی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران غیرملکی مبینہ دھمکی آمیز خط لہرایا تھا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اس جلسے کے تشہیری مہم کے لیے لگائے گئے بینرز اور پینا فلیکس اتار لیے گئے ہیں۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں عمران خان مخالف بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سنیچر کو اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارے بینر اتارے اور عمران خان کے خلاف لگوائے جارہے ہیں۔ حالات کی خرابی کی ذمّہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی۔‘آج 3 بجے لال حویلی سے ریلی کے ساتھ راشد شفیق کے ہمراہ رحمان آباد نکلوں گا۔22 فیصد مہنگائی52 فیصد بجلی،46 فیصد گیس،100 روپے لیٹر پیٹرول بڑھ گیا ہے۔اس لیے لوگ خود نکلیں گے۔ہمارے بینر اتارے اور عمران خان کے خلاف لگوائے جارہے ہیں۔حالات کی خرابی کی ذمّہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی۔

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 2, 2022

تحریک انصاف نے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جلسے سے ایک روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات 12 بجے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرنے کی یقین دہانی پر جلسے کی اجازت دی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کی اجازت سے بھی مشروط کی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button