پی ٹی آئی کے زیر اہتمام آج مہنگائی کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جائیگا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج مہنگائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ایف نائن پارک میں ہو گا جب کہ راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کراچی میں شاہراہ قائدین پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جب کہ لاہور میں لبرٹی چوک اور فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پر احتجاج ہوگا۔ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ملتان میں چوک شاہ عبداللہ اور پشاورمیں ہشت نگری میں احتجاج کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان احتجاج کرنے والے شرکا سے شب دس بجے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

20 − fifteen =

Back to top button