پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کےخلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو موصول

پاکستان تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں۔دائر ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی واضح ہدایات کے باوجود منحرف اراکین نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور پارٹی پالیسی کے برعکس تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر آج سے باضابطہ کاروائی کا آغاز کرے گا جس کے لئے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں ریفرنسز سے متعلق قانونی نکات پر مشاورت کی جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن تمام منحرف ارکان کو وضاحت دینے کیلئے نوٹسز جاری کرے گا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نااہلی ریفرنسز پر اوپن سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن ریفرنسز پر 30 دن میں فیصلہ سنانے کا پابند ہے۔خیال رہے کہ جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد، نور عالم خان، وجیہہ قمر، ملک نواب شیر وسیر ، رمیش کمار، افضل ڈھانڈلا، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون ، عبد الفغار وٹو، مخدوم باسط بخاری ، عامر طلال گوپانگ کے نام شامل ہیں۔اراکین میں سردار ریاض محمود خان، نزہت پٹھان، سید مبین احمد،امجد فاروق کھوسہ، سید سمیع الحسن گیلانی، عامر لیاقت حسین، جویریہ ظفر ، عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

nineteen − 18 =

Back to top button