پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا استعفیٰ دینے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی نے استعفے دینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کی جانب سے اسمبلیوں سے استفعوں کے اعلان پر لبیک کہنے سے انکار کردیا ہے۔قومی اسمبلی می جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر اور تحریک انصاف کے منحرف رکن راجا ریاض نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفے دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہم مستعفی نہیں ہوں گے۔منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ مستعفی ہوں گے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مرحلہ وار استعفوں کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے بیشتر ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین کو جمع کرادیئے ہیں۔ استعفوں کا آغاز قومی اسمبلی سے کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 20 سے 22 کے درمیان ہے۔تحریک انصاف نے منحرف ارکان کی نااہلی کے لئے ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button