پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کی رجسٹریشن کا آغازکردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نئے سوشل میڈیا رولز کے تحت ملک میں سوشل میڈیا کمپنیز کی رجسٹریشن کا آغازکردیا۔پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیز کی پاکستان میں رجسٹریشن کےلئے ای میل اورپوسٹل ایڈریس کےذریعےرجسٹریشن فارم مانگ لیے۔ حکام کے مبابق رجسٹریشن کےلئے کمپنی کو آغاز سے متعلق تفصیلات،پاکستان میں صارفین کی تعداد بتانا ہوگی۔حکام کے مطابق پاکستان میں رجسٹریشن کے خواہشمند کمپنی کو نام اور ویب سائٹ کے علاوہ سروسز کی تفصیلات بھی بتانا ہوگی جبکہ 5 لاکھ سبسکرائبرز والی کمپنیوں کو الگ فارم جمع کروانا ہوگا۔واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے 14 اکتوبر کو سوشل میڈیا رولز 2021 لاگو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔ پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔امین الحق نے بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔ انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔وفاقی وزیرنے بتایا کہ سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا۔سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے اورگائیڈ لائنز میں صارفین کومواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ امین الحق نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص سےمتعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا اوردوسروں کی نجی زندگی سے متعلق مواد ،پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد،بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔اس کےعلاوہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

17 + 9 =

Back to top button