پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی، ذرائع

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اب 24 کے بجائے 26 مارچ کو ہوگا۔لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آج پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لانگ مارچ کی تبدیلی کے حوالے سے اجازت دیدی ہے۔حکومت مخالف لانگ مارچ اب 26 مارچ کو لاہور کے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹیریٹ سے روانہ ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کرنے نہ کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی تاہم پارٹی کو تاحال پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں تاحال شرکت کی دعوت نہیں ملی۔دوسری جانب ن لیگ نے لانگ مارچ کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لانگ مارچ کا اب مہنگائی مارچ کا نام دیا گیا ہے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button