چار ملکی ٹورنامنٹ 650 ملین ڈالرز کا ریوینیو دے سکتا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ کی چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز سے توقع کی جارہی کہ 650 ملین ڈالرز کا ریوینیو مل سکتا ہے۔رمیز راجہ نے پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز دی تھی، آسٹریلیا نے اس ایونٹ کی میزبانی کے لئے رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔

یہ چار ملکی ایونٹ سنگل لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کہلائے گا جو منظوری کے بعد ہر سال کھیلا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرانے کی درخواست آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں پیش کی جائے گی جو اگلے ہفتے دبئی میں ہو گا۔پی سی بی نے اس نئے ایونٹ کو ستمبر اور اکتوبر میں کرانے کی پیشکش کی ہے، آفیشل کے مطابق یہ دو ماہ اس ایونٹ کے لئے آئیڈیل ہیں۔آفیشل کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں آسٹریلیا میں کرکٹ سیزن شروع ہوتا ہے جبکہ پاکستان اور انڈیا میں ان دو ماہ کرکٹ کا سیزن نہیں ہوتا اور انگلینڈ میں ان دو ماہ میں کرکٹ سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہوتی ہیں۔اس ایونٹ کو سنگل لیگ کے طور پر کھیلا جائے گا اور 6 لیگ میچز کے علاوہ فائنل بیسٹ آف تھری ہو گا۔ جبکہ ایونٹ کی میزبانی بھی ہر سال دیگر ممبروں میں تقسیم کی جائے گی۔کسی بھی قسم کے تنازعات سے بچنے کے لئے اس ایونٹ کا مکمل کنٹرول آئی سی سی کے حوالے کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس طرح کے ٹورنامنٹ سے میڈیا اور تجارتی حقوق میں 650 ملین امریکی ڈالر مل سکتے ہیں.اور اس رقم کو چاروں فریقوں کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے دیگر اراکین کے درمیان تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔پی سی بی کے صدر رمیز راجہ کی اس تجویز پر عملدرآمد سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور کیلنڈر ائیر میں غیر استعمال شدہ مدت میں بھی شائقین کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button