
چاغی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ واقعہ چاغی کی پوستی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8افراد کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ Adsence Ads 300X250