چاند پر دریافت ہونے والی عجیب و غریب شیشے کی گولیاں

چاند پر موجود چین کے یُوٹُو روور کو چاند کی سطح پردو ثانت ایک اِنچ موٹے نیم شفاف کنچے ملے ہیں۔

جنوری 2019 میں چاند پر اترنے والے روور کی جانب سے بھیجی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاند کی سطح پر تو چھوٹی چھوٹی بال بیئرنگ نما کانچ کی چیزیں پڑی ہیں۔شیشے کی چھوٹی گولیاں چاند پر عام ہیں۔ البتہ یہ عموماً قطر میں 0.03 اِنچ سے چھوٹی ہوتی ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق نو دریافت شدہ شیشے کی یہ گولیاں قدرے بڑی ہیں، جن کا سائز 0.5 اِنچ سے 1 انچ تک ہے۔چاند پر شیشہ تب بنتا ہے جب سِلیکیٹ کا مواد زیادہ درجہ حرارت سے گزرتا ہے۔چاند کی تاریخ سے یہ معلوم ہے کہ آتش فشانی شیشے کے ذخائر دھماکا خیز اخراج کے دوران بنی تھی، جب یہ آتش فشانی اعتبار سے فعال تھا۔آج کی تاریخ میں چاند پر نئے شیشے اس کی سطح سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب کی وجہ سے پیدا ہونے والی تپش کے نتیجے میں بن سکتے ہیں۔چین کےشہر گوانگژو میں قائم سُن ییٹ-سین یونیورسٹی کے پلینیٹری ارضیات دان ژی یونگ شیاؤ کی رہنمائی کام کرنے والے محققین کی ٹیم نے اس دریافت کے متعلق ایک مقالے میں بتایا۔محققین کا کہنا تھا کہ چاند پر موجود یہ شفاف اور نیم شفاف یہ شیشے قطر میں 1 ملی میٹر سے کم ہیں اور بڑے سائز کے شیشے دھندلے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سالم ساخت اور سطح پر موجود ہونا یہ بتاتا ہے کہ یہ گولیاں حال ہی میں وجود میں آئی ہیں۔ Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button