چاٹنے والی ٹی وی اسکرین تیار

اب تک تو لوگ ٹی وی کو لذیذ کھانے بنتے دیکھنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے لیکن اب جاپان میں ٹی وی ہی کھانے کی خصوصیت ڈال دی ہے۔

جاپان میں سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیلی ویژن اسکرین بنائی ہے جس چاٹا جا سکتا ہے۔ Taste the TV (TTTV) نامی اس ڈیوائس میں ایک کارٹریج لگی ہے جس میں 10 زائقوں کے کنستر ہیں جو ٹی وی اسکرین پر زائقوں کے نمونے اسپرے کر سکتے ہیں۔کنستروں میں موجود ان مختلف ذائقوں کو ملا کر سے ٹی وی اسکرین پر دِکھائی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء جیسے کہ پیزا یا کافی وغیرہ کا ذائقہ بنایا جا سکتا ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میجی یونیورسٹی میں بنائے جانے والی یہ اسکرین ٹیکنالوجی ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔جبکہ اس کی کمرشل ورژن کی قیمت 875 ڈالرز یعنی تقریباً 1 لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے متوقع ہے۔جاپانی پروفیسر ہومئی میاشیتا اور ان کے 30 طلبا نے کئی ذائقوں کے نمونے بنائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے TTTV کا نمونہ تجربہ گاہ میں موجود پرزوں سے گزشتہ برس خود سے بنایا ہے۔ تاہم وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کا کمرشل ورژن کب دستیاب ہوگا۔ان کے ورژن میں 10 فلیور والے کنستر ذائقوں کے نمونے سپاٹ ٹی وی اسکرین کے اوپر لگی ہائیجینگ فلم پر اسپرے کرتے ہیں۔یونیورسٹی پروفیسر کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے دور میں اس قسم کی ٹیکنالوجی لوگوں کے باہری دنیا کے تعلق کے طریقے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکرین کو بنانے کا مقصد گھر بیٹھے دنیا کے دوسرے حصے میں موجود ریسٹورانٹ کے کھانوں کا ذائقہ لینے کو ممکن بنانا ہے۔میاشیتا کچھ کمپنیوں کے ساتھ اس متعلق بات چیت کر رہے ہیں کہ ان کی اسپرے ٹیکنالوجی کو کسی ڈیوائس میں استعمال کیا جا سکے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button