چند دنوں کی بات ہے عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والاہے، ترجمان پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چند دنوں کی بات ہے عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والاہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وزیراعظم عمران خان کو استعفی دیکر گھر جانے کا مشورہ دے دیا دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفی دینے کے سواکوئی اور کارڈنہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نہ کرشماتی حمایت ہے اورنہ سلمانی ٹوپی ہے، استعفیٰ دے اور گھر جائیں، چند دنوں کی بات ہے عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والاہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی ٹیم کے کپتان ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ مولانا وہ کھیل کھیل رہے ہیں جس سے صرف آپ نہیں بلکہ آپ کی پارٹی بھی مائنس ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاک فوج کوسیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کریں، افواج پاکستان آپ کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے، آئین کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے کیونکہ وہ اکثریت کھوچکے ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button