چوبیس جنوری سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی ادارے 24 سے 30 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی سب ڈویژن سماہنی میں کورونا ڈپٹی کمشنر نے دو تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے پر انہیں بند کردیا ہے۔سماہنی میں انویٹر اسکول چوکی میں کورونا کے 7 کیسز جبکہ گرلز ہائی اسکول پیانہ بنڈالہ میں ایک کیس پازیٹو سامنے آیا ہے۔ڈپنی کمشنر بھمبر نے کورونا کیسز کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکم جاری کیا کہ مذکورہ تعلیمی ادارے 24 سے 30 جنوری تک بند رہیں گے۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر بھمبر کی جانب سے بوائز ڈگری کالج سماہنی کو بھی کورونا کیس مثبت آنے پر بند کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب نظر اسلام آباد انتظامیہ اور وزارتِ تعلیم نے کورونا کیسز مثبت آنے پر اسکول بند کرنے کے بجائے صرف کلاس کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ فیصلہ بچوں کی تعلیم کے حرج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔نئی پالیسی پر انتظامیہ نے شہر بھر میں صرف کلاس روم بند کرنے کی ہدایات جاری کیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو بھی ڈپٹی کمشنر آفس نے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button