چوہدری سرورنےنون لیگ میں شمولیت پرموقف واضح کردیا

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے (ن) لیگ میں شمولیت کی سختی سے تردید کردی ہے۔ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چوہدری سرورآج ہی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں ہوئے۔ترجمان نےمزید بتایا کہ چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

سابق گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے،میڈیا تصدیق کے بغیر اور مؤقف لیے بغیر اس حوالے سے کوئی بھی خبر دینے سے گریزکرے۔

چوہدری سرور کون ہیں؟چوہدری محمد سرور کئی دہائیوں تک برطانیہ کی ساست میں سرگرم رہے۔

سال 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے پر چوہدری سرور کو گورنر پنجاب مقرر کیا گیا۔اس دوران چوہدری سرور نے برطانوی شہریت بھی ترک کردی تھی۔بعد ازاں چوہدری سرور مسلم لیگ (ن) اور گورنری چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

چوہدری سرور تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ بھی منتخب ہوئے تھے ۔

سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد چوہدری سرورکودوبارہ پنجاب کا گورنر لگایا گیا تھا۔

رواں برس تحریک انصاف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد چوہدری سرور کے پارٹی قیادت سے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

تحریک انصاف نے اچانک چوہدری سرور کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ان کی جگہ عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب لگایا گیا تھا۔

عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد چوہدری سرور نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ان پر کوئی بھی الزام لگا تو وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 + six =

Back to top button