
ڈاکٹر بلقیس نے میتھی دانے کو استعمال کرنے کے 5 زبردست طریقے بتائے ہیں۔ جن کو جاننے کے بعد خواتین تو لازمی استعمال کرنا چاہیں گی۔ دراصل میتھی دانا بہت فائدے مند ہے۔ جس میں کیلشیئم بھی ہے۔ کلورین بھی، فلورائیڈ بھی ہے۔ وٹامن اے، سی، ای، کے، بی، ڈی اور فولک ایسڈ بھی موجود ہے۔
استعمال:
٭ غیر ضروری بال:
خواتین کے جسم پر غیر ضروری بال ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے نکلتے ہیں۔ جن سے چھٹکارہ پانے کے لیے آپ 3 چمچ میتھی دانے کو اچھی طرح مکس کرکے پاؤڈر بنا لیں۔ جب بالکل باریک ہو جائے تو اس میں پانی ڈال کر گاڑھا مکسچر بنائیں اور چہرے یا غیر ضروری بالوں پر استعمال کیجیے۔ خشک ہونے پر مخالف سمت میں رگڑ کر اتاریں۔ یہ عمل روزانہ کرنے سے بالوں کی نشوونما کمزور ہو جائے گی۔
٭ وزن کم:
میتھی دانے کو پانی میں بھگو کر رات کو سو جائیں۔ صبح اُٹھ کر نہار منہ یہ پانی پیئیں اور میتھی دانے کو چبا کر کھائیںا س سے میٹابولزم بوسٹ ہوگا اور وزن کم ہوگا۔
٭ چہرے پر نکھار:
میتھی دانے وک اچھی طرح باریک پیس کر دودھ میں مکس کریں اور چہرے پر لیپ کرلیں۔ روزانہ اس لیپ سے رنگت نکھرے گی۔
٭ حمل میں شوگر:
دورانِ حمل شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک چمچ دہی اور قصوری میتھی مکس کریں اور کھالیں۔ اس سے شوگر کنٹرول رہے گی۔ ساتھ میتھی دانے کا پانی استعمال کریں۔
٭ پیٹ خراب:
معدے اور پیٹ کے درد کے علاوہ اگر ہاضمہ نہیں ہوتا تو ابلتے ہوئے پانی میں میتھی دانہ ڈال کر 15 منٹ پکائیں اور اس چائے کو کھانے سے پہلے پی لیں۔ یہ آپ کو فائدہ پہنچائے گی۔